پرویز خٹک نے بھی تحریک انصاف کی دو اہم وکٹیں گرا دیں

پشاور (پی این آئی) سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اور تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے سربراہ پرویز خٹک نے پی ٹی آئی کی 2 اہم وکٹیں گرا دیں۔

 

 

 

نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے دو مزید اہم رہنما ملک واجد اور ارباب وسیم نے پرویز خٹک کی پارٹی شمولیت کا اعلان کر دیاہے، سربراہ پی ٹی آئی پی پرویز خٹک نے ارباب وسیم اور ملک واجد کو پارٹی میں شامل ہونے پر خوش آمدید کہا ہے ۔9 مئی کے سانحے کے بعد تحریک انصاف کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری ہے، پنجاب میں استحکام پاکستان پارٹی میں سو سے زائد ارکان قومی وصوبائی اسمبلی شامل ہوئے ہیں جبکہ خیبرپختنونخوا میں پاکستان تحریک انصاف پارلیمنیٹریز میں57 سے زائد سابق ارکان شامل ہونے کا دعویٰ کیا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close