ڈی آئی جی لاہور شارق جمال کی پراسرار موت،آخری لمحات میں پاس موجود خاتون کا ان سے کیا تعلق نکلا؟ تحقیقات میں پیشرفت سامنے آگئی

لاہور(پی این آئی) لاہور میں واقع ڈیفنس ویو اپارٹمنٹ سے گزشتہ دنوں ڈی آئی جی شارق جمال کی پراسرار موت ہوئی تھی اور ان کی موت کے وقت ایک خاتون بھی ان کے ساتھ فلیٹ میں موجود تھی۔ اس خاتون اور ان کے شارق جمال کے ساتھ تعلق کے بارے میں اہم معلومات سامنے آئی ہیں۔

 

 

شارق جمال کے ساتھ فلیٹ میں موجود خاتون قراة العین فاطمہ ہیں اور وہ بھی سینئر سرکاری افسر ہیں۔ وہ ترجمان الیکشن کمیشن کے عہدے پر فائز ہیں۔ اس سے قبل وہ ریلوے کی ترجمان بھی رہ چکی ہیں۔ قراة العین شاعری سے دلچسپی رکھتی ہیں اور خود لکھتی بھی ہیں۔ شارق جمال بھی شعر کہتے تھے۔ بتایا گیا ہے کہ شارق جمال اور قراة العین فاطمہ شاعری کے مشترکہ شوق کی وجہ سے اچھے دوست تھے اور اکثر ملتے رہتے تھے۔ واضح رہے کہ پولیس نے شارق جمال کی لاش فلیٹ سے برآمد ہونے کے بعد قراة العین فاطمہ اور ان کے شوہر کو گرفتار کرکے تفتیش کی تھی تاہم بعد ازاں انہیں رہا کر دیا گیا تھا۔ شارق جمال کے لواحقین کی طرف سے کہا گیا ہے کہ وہ ان کی موت کے حوالے سے کوئی قانونی کارروائی نہیں کرنا چاہتے۔یہ بھی بتایا گیا ہے کہ شارق جمال اور ان کی اہلیہ کے مابین ناراضی چل رہی تھی جس کی وجہ سے وہ گزشتہ 5ماہ سے بیوی سے الگ اس فلیٹ میں رہ رہے تھے۔ان کا تعلق پولیس کے 23ویں کامن سے تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close