سریے کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

اسلام آباد (پی این آئی)اسٹیل مینوفیکچررزنے خام اسٹیل کی قیمت میں اضافہ کر دیا ہے، سریے کی قیمت 15 ہزار روپے فی ٹن بڑھ گئی ہے۔ اسٹیل مینوفیکچررز کا کہنا ہے کہ بجلی اور ڈالر مہنگا ہونے کی وجہ سے قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے،اضافے کے بعد سریے کی فی ٹن قیمت اب دو لاکھ ساٹھ ہزار ہو گئی ہے۔ گھر بنانا ہو یا کوئی کمرشل بلڈنگ اس کے لئے سریا بنیادی ضرورت ہے اس کی قیمتوں میں اضافے سے تعمیرات کے شعبے پر اثر پڑتا ہے

گزشتہ ایک سال کے دوران تعمیراتی شعبے کے مال کی قیمتوں میں تقریباً پچاس فیصد اضافہ ہو چکا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں