اسلام آباد (پی این آئی) سابق وزیراعظم عمران خان نے اسحاق ڈار کو بطور نگراں وزیراعظم قبول کرنے سے انکار کر دیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان آج کوئٹہ وکیل قتل کیس میں ریلیف حاصل کرنے کے لیے سپریم کورٹ پیش ہوئے۔سپریم کورٹ پیشی کے موقع پر انہوں نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو بھی کی۔عمران خان سے صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپکو یہاں کوئی ریلیف مل سکتا ہے؟
جس کا جواب دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ عدالت نے بلایا تھا تو پیش ہو گیا ہوں،ہمیں انصاف کی بہت توقع ہے۔عمران خان نے بیک ڈور رابطوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ بیک ڈور کسی سے رابطہ نہیں۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو نگران وزیراعظم بنائے جانے سے متعلق سوال پر چئیرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ اسحاق ڈار کو نگران وزیراعظم بنانا بڑا مذاق ہو گا،ایسے کسی فیصلے کو قبول نہیں کریں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں