جی ڈی اے قیادت اور مولانا فضل الرحمان میں اچانک بڑی ملاقات، کیا طے ہوا؟

کراچی(آئی این پی) گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کی قیادت اور مولانا فضل الرحمان میں اچانک بڑی ملاقات ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق سندھ میں سیاسی اتحاد بنانے کے لیے جی ڈی اے اور جے یو آئی ف میں گفتگو کا آغاز ہو گیا ہے، گزشتہ روز جی ڈی اے کی قیادت اور مولانا فضل الرحمان میں ملاقات ہوئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کے اتحادی مولانا فضل الرحمان آئندہ الیکشن میں سندھ میں پیپلز پارٹی مخالف اتحاد بنانے کے لیے سرگرم ہو گئے ہیں،

انھوں نے پیپلز پارٹی کے مخالفین جی ڈی اے، مرزا اور زین شاہ سے ملاقات کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جے یو آئی ف کی قیادت چاہتی ہے سندھ میں پی پی مخالفین سے مل کر الیکشن لڑا جائے، جی ڈی اے کے رکن نے ملاقات سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس کا کوئی شیڈول نہیں تھا بس اچانک ہی ملاقات ہو گئی۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں سندھ میں آئندہ سیاسی اتحاد بنانے پر گفتگو ہوئی، سندھ سمیت دیگر علاقوں میں مل کر الیکشن لڑنے کے امکانات زیر غور لائے گئے۔ آئندہ الیکشن میں اتحاد اور سیٹ ایڈجسمنٹ سمیت دیگر امور پر غور کیا گیا، مزید ملاقاتوں پر بھی اتفاق رائے کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close