آئندہ 48 سے 72 گھنٹے، پاکستان کے کن کن شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے؟

کراچی(آئی این پی)محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ا?ئندہ 48 سے 72 گھنٹوں میں ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے ا?ئندہ 48 سے 72 گھنٹوں میں ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے، خیبر پختون خوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں لینڈسلائیڈنگ اور فلیش فلڈنگ کا خدشہ ہے۔این ڈی ایم اے کے مطابق شمالی پنجاب اور جنوبی خیبر پختون خوا میں دریاؤں میں بہاؤ تیز ہونے کا امکان ہے، اور نالوں میں طغیانی اور اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں ہل ٹورنٹ اور لینڈسلائیڈنگ بھی متوقع ہے۔

این ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ صوبہ سندھ میں بھی سیلابی صورت حال کے امکانات ہیں، جب کہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں اربن فلڈنگ اور نالہ لئی میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ادھر حویلی لکھا، دریائے ستلج میں ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے، ہیڈ سلیمانکی میں پانی کی آمد 57196، اور اخراج 46186 کیوسک ہے، ہیڈ گنڈاسنگھ پر پانی کا اخراج 63300 کیوسک ہے۔جلالپور بھٹیاں میں ہیڈ قادرآباد کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی سطح میں اضافہ ہو رہا ہے، دریائے چناب میں ہیڈ قادرآباد کے مقام پر پانی کا بہاؤ 106306 کیوسک ہے، جب کہ پانی کا اخراج 96306 کیوسک ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close