سینئر رہنما کا اے این پی چھوڑنے کا فیصلہ، پیپلز پارٹی نے رابطے شروع کر دیئے

اسلام آ باد (آئی این پی ) اے این پی کے سینئر رہنما زاہد خان نے اے این پی کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کر لیا، پیپلز پارٹی نے زاہد خان سے رابطے شروع کر دیے ہیں ، زاہد خان سے پیپلز پارٹی میں شمولیت کے لیے معاملات حتمی مراحل میں ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق زاہد خان سے پارٹی شمولیت کے لیے معاملات طے کیے جا رہے ہیں،

بتایا جا رہا ہے کہ زاہد خان کو پارٹی عہدہ، قومی یا صوبائی اسمبلی کے ٹکٹ کی پیشکش کی گئی ہے، زاہد خان سے پیپلز پارٹی کے وفود کی دو ملاقاتیں ہو چکی ہیں، دوبارہ ملاقات جلد ہو گی۔ زاہد خان عوامی نیشنل پارٹی کی قیادت کے رویے سے دلبرداشتہ ہیں، اسفندیار ولی کے غیر فعال ہونے پر زاہد خان کو کارنر کر دیا گیا تھا، انھیں طویل عرصے سے پارٹی اجلاسوں میں بھی نہیں بلایا جا رہا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close