مسلم لیگ (ن)اور پیپلزپارٹی نے نگران وزیراعظم کے نام پر اتفاق کر لیا

اسلام آباد(پی این آئی) مسلم لیگ ( ن) اور پیپلز پارٹی نے نگران وزیراعظم کے لیے وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کے نام پر اتفاق کر لیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے اسحاق ڈار کو نگران وزیراعظم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

 

 

ذرائع کا بتانا ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان اسحاق ڈار کے نام پر اتفاق ہوا ہے اور حکومتی کمیٹی اسحاق ڈار کے نام پر باقی سیاسی جماعتوں کو بھی اعتماد میں لے رہی ہے۔ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار بطور نگران وزیر اعظم اسٹیبلشمٹ کو بھی قابل قبول ہیں۔اس سے قبل جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے بھی کہا تھا اگر تمام جماعتیں اتفاق کرتی ہیں تو اسحاق ڈار نگران وزیراعظم ہوں گے تاہم نگران وزیراعظم کا فیصلہ تمام جماعتوں سے مشاورت کے بعد ہو گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں