بارش اور سیلاب کے باعث اہم علاقوں میں ایمرجنسی نافذ

اسلام آباد (پی این آئی) مون سون بارشوں اور سیلاب کے باعث اپر اور لوئر چترال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ سیکریٹری ریلیف کے مطابق ایمرجنسی ضلعی انتظامیہ کی درخواست پر نافذ کی گئی ہے۔ دونوں اضلاع میں ایمرجنسی کا نفاذ 15 اگست تک ہوگا۔

سیکریٹری ریلیف نے بتایا کہ ایمرجنسی متاثرہ اضلاع میں ریسکیو، ریلیف آپریشن اور بحالی کیلئے لگائی گئی۔ بارش اور سیلاب کے باعث لوئر چترال میں 39 اور اپر چترال میں 19 گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔ اس حوالے سے حساس علاقوں میں سیاحوں،مسافروں اور مقامی افراد کو غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کا مشورہ دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں