محکمہ موسمیات نے مزید کتنے دن مون سون بارشوں کی پیشنگوئی کر دی؟ اہم خبر

لاہور (پی این آئی) محکمہ موسمیات نے 26 جولائی تک موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کردی ہے جبکہ این ڈی ایم اے کی جانب سے بھی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری ہونیوالے الرٹ کے مطابق موسلا دھار بارشوں سے اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، گوجرانوالہ، لاہور کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے جب کہ طوفانی بارشوں کے سبب مری، گلیات، کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ متوقع ہے، ڈیرہ غازی خان اور شمال مشرقی بلوچستان کے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں سیلاب کا خطرہ ہے، موسلا دھار بارشوں سے کراچی اور حیدرآباد کے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو سکتا ہے ۔ این ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ کسان موسم کی پیش گوئی کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی کاشت کاری کریں، سیاح اور مسافر زیادہ محتاط رہیں تاکہ موسم برسات کے دوران کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے۔دوسری جانب سے لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے بھی متعلقہ اداروں کو الرٹ کردیا ہے جبکہ عملے کی چھٹیاں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں