توشہ خانہ کیس انجام کے قریب، عمران خان کی گرفتاری اور سزا میں کتنا عرصہ لگےگا؟ سینئر صحافی کا بڑا دعویٰ

اسلام آباد (پی این آئی) توشہ خانہ کیس میں چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری سے متعلق سینیئر صحافی اعزاز سید کا کہنا ہے کہ توشہ خانہ سے لیے گئے تحائف کو اثاثوں میں ظاہر نہ کرنے پر الیکشن کمیشن کے دائر کیس میں عمران خان کی زیادہ سے زیادہ دو ماہ میں گرفتاری اور سزا ہو جائے گی۔

اس کیس میں عمران خان نہ صرف نااہل ہو جائیں گے شاید انہیں قید کی سزا بھی ہو جائے۔اعزاز سید نے مزید کہا کہ اعظم خان کا بیان ٹرائل کورٹ میں سابق وزیراعظم کو نقصان پہنچا سکتا ہے لیکن اعلی عدالتوں میں یہ کیس اڑا دیا جائے گا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس قابل سماعت قرار دینے کیخلاف عمران خان کی درخواست 27جولائی کو سماعت کے لے مقرر کردی ہے جبکہ سابق وزیراعظم کی6مقدمات اور بشری بی بی کا ایک مقدمہ دوسری عدالت منتقل کرنے کی درخواستوں پر سماعت 26جولائی کو ہوگی۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے آئندہ ہفتے کیسز کی سماعت کیلئے کاز لسٹ جاری کر دی ہے۔ توشہ خانہ کیس قابل سماعت قرار دینے کے عدالتی فیصلے کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت 27جولائی کو ہو گی۔عمران خان نے سیشن کورٹ میں ٹرائل روکنے کی متفرق درخواست بھی دائر کر رکھی ہے۔گزشتہ سماعت پر چیئرمین پی ٹی آئی کو توشہ خانہ ٹرائل پر حکم امتناع نہیں مل سکا تھا اور عدالت نے سٹے آرڈر جاری کرنے کی درخواست پر بھی نوٹس جاری کیے تھے۔دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی6مقدمات جبکہ ان کی اہلیہ بشری بی بی کی جانب سے ایک مقدمہ دوسری عدالت کو منتقل کرنے کی درخواستیں 26جولائی کو سماعت کیلئے مقرر کی گئی ہیں۔تمام کیسز کی سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں