تازہ ترین

عدت میں نکاح، عمران خان اور بشریٰ بی بی کی کیس خارج کرنیکی درخواست، کیا مؤقف اختیار کیا؟

اسلام آباد(آئی این پی)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور ان کی اہلیہ بشری بی بی نے عدت میں نکاح سے متعلق کیس کی شکایت خارج کرنے کی درخواست دائر کر دی۔چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی جانب سے شکایت خارج کرنے کی درخواست ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں دائر کی گئی ہے۔ وکیل شیر افضل مروت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست دائر کی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف الزامات سیکشن 496 کے تحت نہیں آتے، چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کا نکاح بالکل شرعی ہے۔وکیل شیر افضل مروت کی جانب سے درج درخواست میں کہا گیا ہے کہ شکایت چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو بدنام کرنیکی کوشش ہے، الزامات درست بھی ہیں تب بھی سیکشن 496 کے تحت جرم میں نہیں آتا، ایسی صورتحال میں غیر شرعی نکاح کیس کا ٹرائل قانون کی خلاف وزری ہو گی۔سول جج قدرت اللہ نے 24 جولائی کو شکایت خارج کرنیکی درخواست پر دلائل طلب کر لیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں