مظفرآباد (پی آئی ڈی) کشمیر والی بال سپر لیگ کا رنگا رنگ میلہ 24 جولائی کواختتام پذیر ہوگا جبکہ کل جیپ اور موٹر سائیکل ریلی منعقد ہو گی۔ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب جلال آباد سپورٹس اسٹیڈیم میں ہوگی،آزاد کشمیر کی تاریخ کے سب سے بڑے والی بال ایونٹ کو شائقین کی جانب سے خوب پذیرائی ملی۔کشمیر والی بال سپر لیگ یونین کونسل کی سطح سے شروع ہوا۔گراس روٹ لیول سے کھلاڑیوں کی کشمیر والی بال سپر لیگ میں نمائندگی یقینی بنائی گئی۔کشمیر والی بال سپر لیگ یونین کونسل سے تحصیل اور ڈسٹرکٹ لیول تک پہنچا۔ڈسٹرکٹ کے بعد ڈویژن اور سٹیٹ لیول تک رسائی ہوئی۔
کشمیر والی بال سپرلیگ میں سمیش اور شوٹ کے علیحدہ علیحدہ میچز ہوئے۔ایونٹ کا ”تھیم سانگ ”میدان مارلے” ایونٹ کے دوران شائقین کی توجہ کا مرکز رہا۔آزاد کشمیر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سو فیصد لوکل ٹیلنٹ کو صلاحیتیں دکھانے کا موقع دیا گیا۔ایونٹ کے آخری مرحلے میں مظفرآباد ڈویژن کی نمائندگی مظفرآباد بہادرز، مظفرآبادجانباز اور مظفرآباد شوٹرز نے کی۔پونچھ ڈویژن کی نمائندگی پونچھ پنجال، پونچھ آزاد اور پونچھ شوٹرز نے کی۔میرپور ڈویژن کی نمائندگی میرپور بادشاہ، شیر میرپور اور میرپور شوٹرز نے کی۔ شوٹ میں مظفرآباد شوٹرز اور میرپور شوٹرز کے مابین سخت مقابلہ ہوا جو میرپور شوٹرز نے جیت لیا۔ایونٹ کے آخری مرحلے کے میچز آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی کے کنگ عبداللہ کیمپس چھتر کلاس میں کھیلے گئے۔چھترکلاس میں شائقین کی بڑی تعداد نے کشمیر والی بال سپر لیگ کے میچز دیکھے۔ایونٹ کے میچز سوشل میڈیا پر براہ راست دکھائے گئے۔دنیا بھر کے ناظرین نے فائنل میچز قومی سپورٹس ٹی وی چینل پی ٹی وی سپورٹس پر براہ راست دیکھے۔ کے وی ایس ایل جیسے ایونٹ کھیلوں کے فروغ کے لیے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں