فواد چوہدری نے تحریک انصاف سے دوبارہ رابطوں پر خاموشی توڑ دی

اسلا م آباد(پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما فواد چودھری نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کے دوران بتایا کہ تحریک انصاف سے کوئی رابطہ نہیں۔صحافی نے سوال کیا کہ اعظم خان کے اقبالی بیان پر کیا کہیں گے۔ جس پر فواد چوہدری نے کہا کہ ٹیسٹ میچ ہو رہا ہے، پاکستان اور سری لنکا کے درمیان زبردست میچ ہوگا ۔

صحافی نے سوال کیا کہ الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں؟ جس پر سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ الیکشن میں حصہ لوں گا ۔انہوں نے مزید کہا کہ استحکام پارٹی میں میرا کوئی رول نہیں۔فی الحال تو سیاست ہو ہی نہیں رہی، جب سیاست ہو گی تو دیکھیں گے۔ مجھے الیکشن ہوتے نظر نہیں آرہے ۔ پنجاب اور کے پی میں 90 دن میں الیکشن نہیں کروائے تو اب جو مرضی کریں ۔۔خیال رہے کہ توہین الیکشن کمیشن کیس میں فواد چوہدری نے ذاتی حیثیت میں الیکشن کمیشن سے معذرت کر لی تھی ۔سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ہوئی،چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن نے سماعت کی۔ فواد چوہدری الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اور کہا کہ میں ذاتی حیثیت میں معذرت کر سکتا ہوں،میری معذرت قبول کریں اور شوکاز نوٹس واپس لے لیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی ایک ادارہ ہے میں اس کا ترجمان تھا،میں قانونی کیسز میں نہیں پڑنا چاہتا آپ کیلئے احترام ہے۔اس وقت پارٹی پوزیشن کی وجہ سے میں نے بیان دیا تھا۔ چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کہ کہ پارٹی چیئرمین آپ سے قتل کرائیں تو آپ کریں گی فواد چوہدری نے جواب دیا کہ میں ایسا نہیں کروں گا۔ سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ پارٹی چیئرمین غلط بات کریں گے تو کیا آپ مان لیں گے،آپ کی پارٹی نے الیکشن کمیشن اور میری ذات کے حوالے سے کیا کیا کچھ نہیں کہا،میری اہلیہ کے بارے میں جلسے میں کہا گیا،میری فیملی کو دھمکیاں دیں اور بعد میں میڈیا پر مکر گئے۔

 

 

 

 

فواد چوہدری نے کہا کہ میری معذرت قبول کریں اور کیس ڈراپ کریں جس پر چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دئیے کہ آپ تحریری معافی نامہ دے دیں اگر دینا چاہتے ہیں۔ سابق وفاقی وزیر نے جواب دیا کہ میں نے زبانی معافی مانگ لی ہے، جس پر سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ معافی تحریری ہوتی ہے۔ آپ تحریری طور پر معافی نامہ جمع کرا دیں،الیکشن کمیشن اس پر غور کر لے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close