کراچی والے ہو جائیں تیار، شہر میں تیز بارش کی پیشگوئی

کراچی (آئی این پی) محکمہ موسمیات نے کر اچی میں اتوار اور پیر کو تیز بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے پیش گوئی کی کہ کراچی میں 23 اور 24 جولائی کو تیز بارش ہو سکتی ہے۔ان کا کہنا تھا 23 اور 24 جولائی کو کراچی سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں تیز بار ش کا امکان ہے۔چیف میٹرولوجسٹ نے کہا کہ مون سون کا یہ اسپیل 25 اور 26 جولائی تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔

انہوں نے بتایا کہ امید ہے کہ دوسرے اسپیل میں کراچی میں اچھی بارش ہو گی۔ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ سندھ میں یومِ عاشور پر بارشوں کا امکان نظر نہیں آ رہا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ 9 اور 10 محرم کو شمال مشرقی پنجاب میں بارشوں کا اچھا اسپیل متوقع ہے۔ چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے یہ بھی بتایا ہے کہ 9 اور 10 محرم الحرام کو اسلام آباد، راول پنڈی، جہلم اور دیگر علاقوں میں بارشیں متوقع ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں