صوبائی محکمہ تعلیم میں بھرتیاں روکنے کا حکم

کوئٹہ (پی این آئی) ہائی کورٹ نے محکمہ تعلیم میں بھرتیوں کا عمل روکنے کا حکم دے دیا۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس کامران ملاخیل اور جسٹس سردار احمد حلیمی نے محکمہ تعلیم میں بھرتیوں سے متعلق کیس کی سماعت کی۔۔۔۔ فاضل عدالت نے ریمارکس دیے کہ ایک طرف بلوچستان مالی بحران کا شکار ہے تو دوسری طرف بھرتیاں ہو رہی ہیں۔۔۔۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ محکمہ تعلیم کو گورننس کے سنگین بحرانوں کا سامنا ہے،

بجٹ کا 75 فیصد سے زائد صرف تنخواہوں اور پنشن پر خرچ ہو رہا ہے۔۔۔۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ صوبے میں 3500 سے زائد اسکول غیر فعال ہیں، محکمہ تعلیم غیرفعال اسکولوں کو فعال کرنے میں مکمل ناکام ہو چکا ہے۔۔۔۔۔عدالت نے بلوچستان کے محکمہ تعلیم میں مزید بھرتیوں کو روکنے کا حکم جاری کر دیا ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں