منی لانڈرنگ کیس میں بری ہونے پر وزیراعظم شہباز شریف کا ردِعمل آگیا

لاہور (پی این آئی)احتساب عدالت کی جانب سے منی لانڈرنگ کیس میں بری کیے جانے پر وزیراعظم شہباز شریف اللہ کا بجالائے، ٹوئٹر پیغام میں کہتے ہیں الحمداللہ، لاہور کی احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ کے سیاسی انتقام پر مبنی جھوٹے اور بے بنیاد مقدمے میں آج انہیں اور حمزہ شہبازکو بری کردیا جس پر اللہ تعالی کا جتنا شکریہ ادا کیا جائے وہ کم ہے۔

 

 

 

سیاسی انتقام میں لتھڑا یہ وہی مقدمہ ہے جس میں برطانیہ کی عالمی ساکھ رکھنے والی نیشنل کرائم ایجنسی نے تین ممالک میں 40 سال کا ریکارڈدو سال تک کھنگالا اور کچھ نہ ملنے پر انہیں کلین چٹ دی تھی۔ برطانیہ کے ڈیلی میل میں ڈیفیڈ کے فنڈز میں غبن کی جھوٹی خبر دانستہ شائع کرائی گئی تھی لیکن اس میں بھی اللہ تعالیٰ نے انہیں سرخرو کیا اور ڈیلی میل کو معافی مانگنا پڑی۔ یہ وہی مقدمہ تھا جس میں ناحق انہیں دو مرتبہ گرفتار کیاگیا، حمزہ شہبازکو قید رکھاگیا اور کورونا وبا کے دوران سخت بیمار ہونے کے باوجودحمزہ کو ڈاکٹر کے پاس بھی نہ لیجایا گیا۔ ان کی معصوم بیٹی سے ملنے تک نہ دیا گیا۔ انہوں نے سوال اٹھا کہ ’واٹس ایپ‘ احتساب ، بدترین میڈیا ٹرائل اور بے گناہی کی قید کا آج کوئی ازالہ ہوسکتا ہے ؟ سیاسی انتقام کی آگ میں جلنے والوں کو دنیا میں تو جواب مل گیا لیکن انہیں آخری اور سب سے بڑی عدالت میں اس ظلم کا حساب دینا پڑے گا۔

 

 

 

انتقامی اندھیرنگری کے اُس سیاہ دور میں ہمارا ساتھ دینے، ہماری بے گناہی پر اعتماد رکھنے اور ہر جگہ ہمارا حوصلہ بڑھانے والے محسنوں، دوستوں، احباب، وکیلوں اور عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close