تحریک انصاف کے سینئر رہنما کو اڑھائی ماہ بعد جیل سے رہائی مل گئی

ملتان (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما عامر ڈوگر کو اڑھائی ماہ بعد جیل سے رہا کردیا گیا۔ رہائی کے بعد ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عامر ڈوگر کا کہنا تھا کہ اڑھائی ماہ جیل کاٹ کر واپس آیا ہوں، اللہ تعالی کا شکر ہے کہ میں سرخرو ہوا، جیل انسان کو مضبوط بناتی ہے۔

اپنی پارٹی کے ساتھ ڈٹ کر کھڑا ہوں، انشاء اللہ حق اور سچ کی فتح ہو گی۔انہوں نے کہا کہ نو مئی کو جلاؤ گھیراؤ کو کوئی بھی اچھا نہیں کہہ رہا، جلاؤ گھیراؤ نہیں ہونا چاہیے، نو مئی اور جیل یاترا کے حوالے سے کتاب لکھ رہا ہوں۔ انکا کہنا تھا کہ جیل ایک آزمائش کا نام ہے، عام انتخابات کا کچھ دنوں تک اعلان ہو جائے گا، سپہ سالار ملک کو تمام بحرانوں سے نکالنے کیلئے صاف الیکشن کا انعقاد کروائیں، ایوب خان دور سے ملک میں پارٹیاں بنتی رہی ہیں،پاکستانی عوام الیکشن میں حق اور سچ کا ساتھ دیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close