ملک بھر میں پیٹرول بحران کا خدشہ، پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے پیٹرول پمپس بند کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) ملک بھر میں پیٹرول بحران کا خدشہ۔۔ پٹرلیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 22 جولائی سے ملک بھر میں پٹرول پمپس بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ تحفظات پر وزیر پیٹرولیم کو آگاہ کیا لیکن کوئی جواب نہیں دیا گیا، حکومت نے منافع کی شرح 2 اعشاریہ 40 رکھی جو منظور نہیں ہے۔ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ایرانی اور اسمگل شدہ پیٹرول سے ہماری سیل 30 فیصد گر گئی ہے، تحفظات دور ہونے تک پیٹرول کی فراہمی کو بند رکھا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close