ولادی میر پوٹن نے جنوبی افریقہ کے صدر کی بڑی مشکل آسان کردی

کیپ ٹاﺅن(پی این آئی) جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا کے دفتر نے کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن اگلے ماہ جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں بریکس (BRICS) کے اقتصادی سربراہی اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کی جانب سے پوٹن کیخلاف وارنٹ گرفتاری جاری کیا گیا تھا جس کے بعد جنوبی افریقہ پر اجلاس میں شرکت کیلئے آرہے پوٹن کو گرفتار کرنے کا شدید دباؤ تھا تاہم پوٹن نے صدر کی مشکلات آسان کرتے ہوئے اجلاس میں شرکت کے فیصلے کو ترک کردیا ہے۔

 

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close