اسلام آباد(پی این آئی) سابق وزیر اعظم اور چیئر مین پاکستان تحریک انصاف کی غلط پالیسیوں اور اقدامات کی وجہ سے دن بدن ان کے گرد گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے ، ایسے میں اب وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے اہم بیان دیا ہے کہ چیئر مین پی ٹی آئی کے خلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ چلانے پر غور کیا جا رہا ہے ۔ نجی ٹی وی شو میں وفاقی وزیر داخلہ کا رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ کے خلاف سیکرٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ خصوصی عدالت میں بھیجنا چاہیے،
ایف آئی اے تحقیقات میں تعاون نہ کیا تو چیئرمین پی ٹی آئی کو انکوائری کے مرحلے پر ہی گرفتار کیا جا سکتا ہے ،ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی پہلے ہی تصدیق کر چکے ہیں کہ سائفر ان سے گم ہوچکا، اب ایف آئی اے ان سے تحقیقات کر کے سفارش کرے گی کہ شواہد اور چیئرمین پی ٹی آئی کے بیان کے بعد کون شریکِ جرم ہے اور کس کس کے خلاف جرم کا مقدمہ درج ہونا چاہیے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں