باڑہ بازار میں دہماکہ، امدادی کارروائیاں جاری

لنڈی کوتل (پی این آئی) خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر کے باڑہ بازارمیں تھانے کے مرکزی گیٹ کے قریب دھماکا ہوا ہے۔۔۔ مقامی پولیس کے مطابق پختون خوا کے ضلع خیبر کے باڑہ بازارمیں دھماکا ہوا ہے جس کے بعد فائرنگ بھی کی گئی ہے جس کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہو گئے ہیں ۔۔۔۔ پولیس کے مطابق دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی دی ہے، دھماکے کی جگہ سے دھواں اٹھتا ہوا نظر آ رہا ہے۔۔۔۔۔

پولیس کا کہنا ہے کہ باڑہ بازارمیں دھماکے کی جگہ سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، دھماکے کے بعد شدید فائرنگ بھی کی گئی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close