کراچی(پی این آئی) ہائبرڈ ٹویوٹا فارچونر 2024ءکی لانچ ہونے سے پہلے ہی تصویر لیک ہو کر منظرعام پر آ گئی ۔ اس تصویر نے آٹو موٹیو کمیونٹی میں ایک ہلچل پیدا کر دی ہے۔ تصویر سے اندازہ ہوتا ہے کہ گاڑی کے ڈیزائن میں بھی کچھ تبدیلیاں کی گئی ہے، جس سے صارفین میں مزید دلچسپی پیدا ہو گئی ہے۔
Endeavour…, Gloster…. oh wait this is the new-gen Toyota Fortuner!
Apparently this is the design patent of the 2024 Toyota Fortuner
Thoughts about the design?
Image credits – @carblogindia pic.twitter.com/woc8cmbAt6— MotorOctane (@MotorOctane) July 18, 2023
تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گاڑی کے فرنٹ اینڈ میں تبدیلی کرتے ہوئے پہلے کی نسبت بڑی ’گرِل‘ لگائی گئی ہے۔ ہیڈلائٹس کو بھی نئی اور خوبصورت شکل دی گئی ہے اور بمپر بھی پہلے سے زیادہ خوبصورت بنایا گیا ہے۔ تصویر میں گاڑی کا بیک اینڈ نظر نہیں آ رہا، چنانچہ اس حصے میں کی گئی تبدیلیوں بارے بھی تاحال حتمی طور پر کچھ معلوم نہیں۔ رپورٹس کے مطابق فارچونر کا انٹیریئر بھی بالکل نیا اور جاذب نظر ہو گااوراس میں کئی نئے جدید فیچرز بھی متعارف کرائے گئے ہیں۔ ممکنہ طور پر کمپنی اس میں ’سن روف‘ بھی متعارف کرا سکتی ہے تاکہ لگژری گاڑیاں خریدنے والے کسٹمرز کو ٹویوٹا فارچونر کی طرف راغب کیا جا سکے۔فارچونر 2024ءقدرے ہائبرڈ سسٹم کی حامل ہو گی۔ اس میں 2.8لیٹر فور سلنڈر ڈیزل انجن کے ساتھ 48وی بیٹری پیک اور ایک چھوٹی الیکٹرک موٹر بھی دی جا رہی ہے جو انجن کی طاقت اور کارکردگی میں اضافہ کرے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں