عمران خان کا اعظم خان سے منسوب بیانات پر ردِعمل، اعظم خان کو ایماندار آدمی قرار دیدیا

اسلام آباد(پی این آئی )سابق پرنسپل سیکریٹری اعظم خان نے سائفر سے متعلق اپنا بیان ریکارڈ کروا دیاہے جس میں انہوں نے سائفر کو سازش کا رنگ دینے کا الزام عمران خان پر عائد کر دیاہے اور کہاہے کہ اسے سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنے کیلئے غلط رنگ دیا گیا ، اس معاملے میں اب عمران خان نے بھی رد عمل جاری کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان آج اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں پیش ہوئے جہاں انہیں صحافیوں نے گھیر لیا اور اعظم خان کے بیان سے متعلق بتایا تو عمرا ن خان کافی جذباتی نظر آئے اور جاتے جاتے صحافیوں سے کہا کہ ” اعظم خان ایک ایماندار آدمی ہے ، جب تک اس کے منہ سے نہیں سنوں گا میں نہیں مانوں گا“ ۔عمران خان کے رد عمل کو کیمرے نے ریکارڈ کر لیا، اس دوران عمران خان کے چہرے سے واضح ہو رہا تھا کہ انہیں اعظم خان سے متعلق خبر سن کر دھچکا لگاہے ۔سینئر صحافی غریدہ فاروقی نے عمران خان کے بیان کا کلپ شیئر کیا اور ساتھ لکھا کہ ”چلیں، خان صاحب کی یہ خواہش بھی لگتا ہے پوری کر دی جائے گی کیونکہ اعظم خان پریس کانفرنس بھی کرنے جا رہے ہیں۔“

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close