اعظم خان کے مبینہ بیان کے بعد پی ٹی آئی کا ردِعمل بھی آگیا

لاہور (پی این آئی) اعظم خان کے مبینہ بیان کے بعد پی ٹی آئی کا ردِعمل بھی آگیا۔۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کے بیان پر ترجمان تحریک انصاف نے ردعمل میں کہا ہے کہ اعظم خان کے بیان کی حقیقت ابھی طے ہونا باقی ہے۔ترجمان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ اعظم خان سے منسوب غیر مصدقہ بیان تضادات کا مجموعہ ہے، حقیقت یہ ہے کہ اعظم خان 17 جون سے لاپتہ ہیں۔ ان کی گمشدگی کا باضابطہ مقدمہ درج ہے۔

وفاقی پولیس انہیں تلاش کرنے میں تاحال ناکام ہے۔ گمشدہ شخص کا مجسٹریٹ کے روبرو 164 کا بیان ریکارڈ کرانا ناقابل تصور ہے۔ لاپتہ شخص کے مبینہ بیان کے مندرجات خلاف قانون افشا کرنا الگ جرم ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ اعظم خان کا مبینہ بیان زیر حراست افراد کی برآمدگی کی کڑی ہے، قومی سلامتی کمیٹی سائفر کے مندرجات کی تصدیق کر چکی۔ 2 ادوار کے اجلاسوں میں سائفر کو ملکی معاملات میں مداخلت قرار دیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close