اسلام آباد (پی این آئی)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے عام انتخابات سے پہلے بڑی یقین دہانی حاصل کرلی۔ تمام بڑی سیاسی جماعتوں کی نئے قرض معاہدے پر عمل درآمد کےلئے آئی ایم ایف کو تحریری یقین دہانی کرادی۔ ن لیگ، پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی آئی ایم ایف قرض معاہدے پر کاربند رہنے کیلئے پرعزم ہے۔ سماء کے مطابق آئی ایم ایف کے مطابق بڑی سیاسی جماعتوں نے پروگرام کے مقاصد اور پالیسیوں کی حمایت کر دی،
اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدہ میکرو اکنامک استحکام کی بحالی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ معاہدے سے آنے والے مہینوں میں بیرونی فنانسنگ کے حصول کےلیے مدد ملے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں