لاہور(پی این آئی) ایشیاء کپ کے شیڈول کا اعلان آج ہو گا ۔پی سی بی چیئرمین منیجمنٹ کمیٹی ذکاءاشرف ایونٹ کی ٹرافی کی رونمائی بھی کریں گے۔ ذرائع کے مطابق ایشیا کپ 2023 کے پاکستان لیگ میچز کی میزبانی لاہور اور ملتان کریں گے۔ نیو نیوز کےمطابق ایونٹ کا آغاز 30 اگست کو ملتان میں پاکستان اور نیپال کے میچ سے ہو گا۔ ایونٹ کی افتتاحی تقریب بھی 30 اگست کو ملتان میں ہی ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ3 ستمبر کو افغانستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں لاہور میں مدِمقابل ہوں گی جبکہ 5 سمتبر کو سری لنکا اور افغانستان لاہور میں آمنے سامنے ہوں گی۔
ایشیا کپ ٹورنامنٹ میں پاک بھارت ٹاکرا 2 اور 10 ستمبرکو متوقع ہیں۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ فائنل میچ میں بارش کی صورت میں ریزرو ڈے رکھا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں