انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہو گیا

اسلام آباد(پی این آئی)آئی ایم ایف کی جانب سے پیکج کی قسط آنے کے بعد انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مزید کمی واقع ہو گئی،انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 79 پیسے کی کمی ہوئی۔ روپے کی قدر میں اضافہ ہونے لگا،انٹر بینک میں ڈالر 283 روپے سے نیچے آگیا، انٹر بینک میں ڈالر 283.04 روپے سے کم ہوکر 282.25 روپے کا ہوگیا،خیال رہےکہ سعودی عرب نے سٹیٹ بینک میں 2 ارب ڈالر جمع کروائے ہیں،

یو اے ای نے 1ارب ڈالر جبکہ آئی ایم ایف کی جانب سے بھی پاکستان کو قسط کی ادائیگی ہو گئی ہے جس کے بعد مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں بڑی کمی دیکھی جا رہی ہے۔ دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے،پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 158 پوائنٹس کے اضافے سے 45 ہزار 167 پر آ گیا۔ گزشتہ روز 100 انڈیکس 45 ہزار 9 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: وہی ہوا جس کا ڈر تھا

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close