نواز شریف کی پاکستان واپسی میں رکاوٹ کون ہے؟ خواجہ آصف نے انکشاف کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) سینئر ن لیگی رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی میں رکاوٹ اور خدشات کا انکشاف کر دیا ہے۔۔۔۔ جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے ہمیں عدلیہ کے ’گڈ ٹو سی یو‘ والے رویے کا خدشہ ہے۔ ہمیں خدشہ ہے کہ یہ سلسلہ کسی اور طرف نہ چل پڑے۔۔۔۔ خواجہ آصف نے کہا کہ جو کچھ چند ماہ میں سامنے آیا ہے

عدلیہ کا جو رویہ سامنے آیا ہے ان میں دراڑیں ہیں، اس فضا میں کیسے اپنے لیڈر کو حوالے کریں۔۔۔۔ میں یہ رسک نہیں لوں گا، یہ لوگ تو چاہیں گے کہ جاتے جاتے نواز شریف کو نقصان پہنچا جائیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close