نگران وزیر اعظم کے معاملے پر اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض پھٹ پڑے

فیصل آباد (پی این آئی) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف راجہ ریاض احمد نے اعلان کیا ہے کہ وہ نگران وزیراعظم کے تقرر کے حوالے سے صلاح مشورے میں اپنی مرضی کرینگے اور باہر سے کسی کی رائے نہیں لیں گے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ وہ آج فیصل آباد سے اسلام آباد پہنچ رہے ہیں ۔ قائد ایوان وزیراعظم شہباز شریف دستیاب ہوئے تو ان سے ملاقات ہوجائے گی اور نگراں حکومت کے بارے میں تبادلہ خیال ہوسکتا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں حزب اختلاف سے تعلق رکھنے والے ارکان سے اس معاملے میں لازماً گفتگو ہوگی فی الوقت یہ نہیں بتایا جاسکتا کہ نگراں وزیراعظم کی حیثیت سے نامزدگی کے لئے ان کی سفارشات کیا ہوں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں