پی ٹی آئی کا سپاہی تھا، ہوں اور رہوں گا، مزید 3 پی ٹی آئی رہنمائوں کی پرویز خٹک کی سیاسی جماعت میں شمولیت کی تردید

لاہور(پی این آئی) سابق معاون خصوصی وزیرزادہ، ارکان اسمبلی ہمایوں خان اور محبوب شا کی تردید کردی۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پرویزخٹک کی جماعت میں شامل نہیں ہوئے، پی ٹی آئی کو چھوڑنے کی خبروں میں صداقت نہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق ایم پی اے اعظم خان نے بھی پرویزخٹک کی جماعت میں شمولیت کی تردید کی اور کہا کہمیرا نام پرویزخٹک کی جماعت کی فہرست میں لیا جارہا ہے جو درست بات نہیں۔میں چیئرمین پی ٹی آئی کا سپاہی تھا اور ہوں اور رہوں گا۔ اسی طرح سابق معاون خصوصی اقلیتی امور وزیر زادہ نے بھی پرویزخٹک کی جماعت میں شمولیت کی تردید کردی۔ انہوں نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ پرویزخٹک کی جماعت میں شامل نہیں ہوا۔ اجلاس میں شریک نہیں پی ٹی آئی کو چھوڑنے کی خبروں میں صداقت نہیں۔تحریک انصاف میں تھا اور رہوں گا۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں اور پی ٹی آئی کا حصہ ہوں۔اسی طرح سابق صوبائی رکن پیر مصور خان نے بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کی خبروں کو غلط قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی چھوڑنے کا تصور بھی نہیں کرسکتا، ورکرز مطمئن رہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ آخری بندہ ثابت ہوں گا۔ سابق ایم پی اے ہمایوں خان اور سابق ایم این اے محبوب شاہ نے جیل منتقلی کے وقت اپنے پیغام میں کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

اسی طرح تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے ملک لیاقت علی خان نے پرویزخٹک کی جماعت میں شمولیت کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ تھا اور رہوں گا۔ یاد رہے سابق وفاقی وزیر پرویز خٹک نے نئی سیاسی جماعت کا اعلان کر دیا۔ پرویز خٹک کی جانب سے ’ پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز ‘ کے نام سے ایک سیاسی جماعت کا باقاعدہ اعلان کیا گیا۔ سابق وزیراعلیٰ محمود خان بھی پرویز خٹک کی جماعت میں شامل ہو گئے۔بتایا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے 57 سابق ارکان اسمبلی نے پرویز خٹک کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close