بجلی کے بھاری بلوں کیلئے عوام تیار ہوجائے، پیک آورز میں بھی اضافہ کر دیا گیا

لاہور (پی این آئی) “بنا ٹیکسز کے بجلی کا 1 یونٹ 50 روپے کا”، بجلی صارفین کیلئے پیک آورز میں اضافہ کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر کے بجلی صارفین پر ایک اور مہنگائی بم گرا دیا گیا ہے۔ سابق وفاقی وزیر حماد اظہر کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ بجلی کے صارفین کے لیے پیک آور 2 گھنٹے بڑھا دئیے گئے ہیں۔

حماد اظہر کے مطابق اب پیک آورز شام 6 بجے سے رات 10 بجے تک نہیں بلکہ شام 5 بجے سے رات 11 بجے تک ہوں گے۔3 فیز میٹر والوں کو پیک آورز میں ایک یونٹ بجلی کی قیمت 50 روپے ادا کرنا ہوگی۔ یہاں واضح رہے کہ 92 نیوز کی رپورٹ کے مطابق نیپرا نے بجلی کا بنیادی ٹیرف تقریباً 30 روپے مقرر کیا ہے، تاہم تمام چاجرز اور ٹیکسز شامل کرنے سے فی یونٹ بجلی کی قیمت کہیں زیادہ ہو گی۔فی یونٹ بنیادی ٹیرف 29 روپے 78 پیسے ہو جانے کے بعد ٹیکسز اور دیگر چارجز شامل کرنے سے بجلی کا 1 یونٹ 50 روپے سے بھی زائد کی قیمت کا ہو جائے گا۔نیپرا کی جانب سے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافہ کیے جانے کے بعد بتایا گیا ہے کہ اب انتہائی کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین بھی بھاری بھرکم بجلی کے بلوں کیلئے تیار ہو جائیں۔ بجلی مہنگی کیے جانے کے بعد انتہائی محدود بجلی کا استعمال کرنے والے صارفین کو بھی ہزاروں روپے کے بل ادا کرنا ہوں گے۔ 100 یونٹس استعمال کرنے والے صارفین کا بل 1800 روپے علاوہ ٹیکس، 200 یونٹس والے صارفین کا بل 4700 روپے علاوہ ٹیکس جبکہ 300 یونٹس استعمال کرنے والے صارفین کا بل 8 ہزار روپے علاوہ ٹیکس ہو گا۔

جبکہ ٹیکسز اور دیگر چارجز شامل کرنے سے بل مزید بڑھ جائیں گے۔ یاد رہے نیپرا کی جانب سے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 4 روپے 96 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا ہے۔ بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کے بعد فی یونٹ 29 روپے 78پیسے کا ہوجائے گا۔ بجلی کے بنیادی ٹیرف کا تعین سال 2023-24 کیلئے کیا گیا ہے۔اس سے پہلے بجلی کے بنیادی ٹیرف 24 روپے 82 پیسے تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close