پی ٹی آئی کے مزید کتنے اراکین استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہونے کو تیار ہیں؟ فیاض الحسن چوہان کا بڑا دعویٰ

لاہور (پی این آئی) ترجمان آئی پی پی فیاض الحسن چوہان نے دعوی کیاہے کہ پی ٹی آئی سے ایم این ایز اور ایم پی ایز شامل ہونے کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ صرف اسمبلی ٹوٹنے کا انتظار کر رہے ہیں اس کے بعد بڑی تعداد پارٹی میں شامل ہو گی۔

فیاض الحسن چوہان نے دعوی کیا ہے کہ میری اطلاعات کے مطابق تحریک انصاف کے 90 فیصد ایم این ایز اور ایم پی ایز استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہونے کیلئے تیار ہو چکے ہیں۔ترجمان استحکام پاکستان پارٹی فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ساری پارٹیاں اپنے، اپنے وزیراعظم کے دعوے کر رہی ہیں۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ہر پارٹی اپنے ، اپنے وزیراعظم کا اعلان کرتی پھر رہی ہے ، کوئی بلاول بھٹو کو وزیراعظم بنانے کا دعوی کر رہا تو کوئی نواز شریف ، مریم نواز کو وزیراعظم بنانا چاہتا ہے۔

ترجمان آئی پی پی کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین سے نااہلی کی تلوار قانونی طور پر ختم ہو چکی ہے ہماری پارٹی سے وزیراعظم کے امیدوار جہانگیر ترین ہی ہونگے۔ انہوں کہا ہے کہ ہماری پارٹی سے وزیراعظم کون ہو گا اس کا فیصلہ پارٹی لیڈر شپ کرے گی، اس حوالے سے عبد العلیم خان صاحب نے ایک انٹرویو کے دوران کہہ دیا تھا کہ ہماری پارٹی سے وزیراعظم کے امیدوار جہانگیر ترین ہونگے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں