الاسکا (پی این آئی)امریکہ کی ریاست الاسکا کے قریب سمندر میں 7.4 شدت کے زلزلے کے بعد مختصر وقت کے لیے سونامی کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔امریکی زلزہ پیما مرکز نے پہلے زلزلے کی شدت کو 7.4 بتایا تھا جس کو بعد ازاں کم کیا گیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق زلزلہ عالمی معیاری وقت کے مطابق رات کو پونے گیارہ بجے آیا جس کا مرکز الاسکا کے ایک چھوٹے سے قصبے سینڈ پوائنٹ سے 89کلومیٹر جنوب میں تھا۔الاسکا کے پالمر میں قائم قومی سونامی وارننگ سینٹر نے جنوبی الاسکا اور جزیرہ نما الاسکا کے لیے پہلے کی سونامی کی وارننگ کو کم کر دیا ہے۔الاسکا زلزلہ کے لحاظ سے فعال پیسیفک ’رنگ آف فائر‘ کا حصہ ہے۔امریکہ کی یہ ریاست مارچ 1964 میں 9.2 شدت کے زلزلے کی زد میں آئی تھی جو کہ شمالی امریکہ میں اب تک کا سب سے شدید زلزلہ تھا۔زلزلے نے علاقے کو تباہ کر دیا تھا اور سمندر میں سونامی کی لہروں خلیج الاسکا، امریکی مغربی ساحل اور ہوائی کو اپنی لپیٹ میں لے لیاتھا۔اُس وقت زلزلے اور سونامی سے 250 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں