لیڈر گھروں میں چھپے ہوئے ہیں کسی کو ہماری پرواہ نہیں، پی ٹی آئی کارکن نے پارٹی چھوڑ دی

ڈی آئی خان (پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) ڈیرہ اسماعیل خان کے جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ ثنا اللہ نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔اپنے ایک ویڈیو بیان میں ثنا اللہ نے کہا ہے کہ لیڈر گھروں میں چھپے ہوئے ہیں کسی کو ہماری پرواہ نہیں۔

تینوں بھائی چھپے بیٹھے ہیں، ہمیں بے یارو مدد گار چھوڑ دیا گیا ہے، پارٹی ایسے نہیں چلا کرتی۔اپنے بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ جس کا لیڈر گھر چھپ کر بیٹھ جائے وہ قوم برباد ہو جاتی ہے، لہٰذا میں ایسی صورت میں پی ٹی آئی کے تمام عہدوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتا ہوں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میں دکھی دل کے ساتھ پارٹی چھوڑ رہا ہوں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close