پیٹرول قیمتوں میں کمی کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کا اہم بیان آگیا

لاہور(پی این آئی)وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام ہمارے لئے حلوہ نہیں، چیلنج ہے،ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مستحکم ہونے پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کی گئیں۔

لاہور میں وزیراعظم یوتھ بزنس اینڈ ایگرکلچرلون سکیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہاکہ آئی ایم ایف پروگرام ہمارے لئے حلوہ نہیں، چیلنج ہے، ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں استحکام کا ریلیف عوام کو دیا جا رہا ہے، کل وزیر خزانہ نے تیل اور پیٹرول کی قیمتیں کم کی ہیں، ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مستحکم ہونے پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کی گئیں۔وزیراعظم کاکہناتھا کہ اربوں کے سکینڈل چار سالوں کے دوران ہوئے،چارسالہ دور میں جو تباہی بربادی ہوئی اس کو سامنے رکھیں، بی آر ٹی، مالم جبہ، چینی سکینڈل ،190ملین پاؤنڈسکینڈل ہمارے زمانے میں تو نہیں ہوا، عوام ووٹ دیتے وقت گزشتہ 4سالوں کی تباہی کو نظر میں رکھیں،انہی حقائق پر آپ نے فیصلہ کرنا ہے، عوام حقائق کی بنیاد پر انتخابات میں ووٹ دیں،عوام نے جو فیصلہ دیا اسے قبول کریں گے، جس کو بھی آپ عوام آگے لائیں گے ہم تسلیم کریں گے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ اگر نوازشریف کو موقع دیا تو نوازشریف پوری ٹیم ملک کا نقشہ بدل دیں گے،نوازشریف کو اگر موقع دیا تو وعدہ ہے پاکستان کو ترقی، خوشحالی کی طرف لیکر جائیں گے، نوازشریف کو اقتدار سے کیوں محروم کیا گیا، سب جان چکے ہیں،ان کاکہناتھا کہ ہمیں کہا گیا یہ لیپ ٹاپ نہیں رشوت دے رہے ہیں،انہی لیپ ٹاپ سے کورونا میں لاکھوں طلبا کی تعلیم کا سلسلہ جاری رہا،لیپ ٹاپس سے آج طلبا عملی میدان میں بھرپور کردار ادا کررہے ہیں،ایک بھی سفارش پر اگر کسی نے لیپ ٹاپ ملا تو قوم سے معافی مانگوں گا۔وزیراعظم شہبازشریف کا کہناتھا کہ جس شخص کو فراڈ سے وزیراعظم بنایا گیا وہ چور ڈاکو کی گردان کرتا رہا،سابق وزیراعظم نے ایک اینٹ نہیں لگائی ، آئینی طریقے سے اقتدار سے ہٹایا تو اداروں کیخلاف گھٹیا زبان استعمال کی،نوازشریف کو پکڑا پانامیں، نکالا اقامہ میں،نوازشریف کو اقتدار سے محروم کرنا آج کوئی راز کی بات نہیں،باتوں کی ساست کے بجائے نوازشریف نے عملی اقدامات کئے۔

نوازشریف نے بیس بیس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ختم کی، ماضی میں قوم کو دھوکا دیا گیا، الزامات کی بوچھاڑ ہوئی، بڑے خاندانوں کو اربوں کے قرضے دیئے گئے، ارب پتیوں کو قرض ملے، عوام کو کیوں نہیں ملے؟ ملک کے خلاف کو ہوا وہ دلخراش داستان ہے،اپنی ہمشیرہ ، اہلیہ کو کلین چٹ دی، یہ قوم کا پیسہ تھا،احتساب نہیں انتقام لیاگیا، ہر چیز کیلئے قربانی دینے سے قوم بنتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close