پرویز الہیٰ کی رہائی روکنے کے لیے پنجاب پولیس نے کیا حکمت عملی اختیار کرنے کا فیصلہ کر لیا؟

لاہور (پی این آئی) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہٰی کی رہائی گزشتہ رات بھی ممکن نہ ہوسکی۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ رات کو عدالتی عملہ چوہدری پرویز الہٰی کی روبکار لے کر جیل پہنچا تو پرویزالہٰی کے وکیل عامر سعید راں بھی دیگر وکلا کے ہمراہ کیمپ جیل کے باہر پہنچ گئے لیکن پرویز الہٰی جیل سے رہا نہ ہوسکے اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے وکلاء کیمپ جیل سے خالی ہاتھ لوٹ گئے۔۔۔۔

بتایا گیا ہے کہ عدالتی اہلکار نے کہا کہ ان کا کام صرف روبکار پہنچانا تھا، رہائی جیل حکام کا کام ہے۔۔۔۔ معلوم ہوا ہے کہ پنجاب پولیس نے تھری ایم پی او کے تحت پرویز الہٰی کی نظر بندی کی سفارش کر دی ہے اور موقف اپنایا کہ پرویز الہٰی کی رہائی سے نقصِ امن کا خدشہ ہے۔۔۔۔ اس حوالے سے پنجاب پولیس نے پرویز الہٰی کی 3 ایم پی او کے تحت نظر بندی کے لیے ڈپٹی کمشنر لاہور کو خط لکھ دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مقدمات کی تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ پرویز الہٰی نقص امن کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں، اس لیے ان کی نظر بندی کے احکامات جاری کیے جائیں۔۔۔۔ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر لاہور نے ابھی تک پرویز الہٰی کی نظر بندی کا کوئی فیصلہ نہیں کیا تاہم انہیں رہا کرنے کا بھی فیصلہ نہیں ہوا ۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں