سمندری دفاع میں بڑی پیشرفت، پاک بحریہ کی قوت میں اضافہ

کراچی(آئی این پی) پاکستان کی سمندری حدود کے دفاع کیلئے بڑی پیشرفت، چین میں تیار 2 نئے ٹائپ 054 ایلفا فریگیٹس پاک بحریہ میں شامل ہوں گے۔ایلفا فریگیٹس آئندہ چند روز میں باضابطہ پاک بحریہ میں شامل ہوں گے۔ طغرل کلاس فریگیٹس پی این ایس ٹیپوسلطان اور پی این ایس شاہ جہاں کراچی پہنچ گئے۔پی این ایس ٹیپوسلطان اور شاہ جہاں کی شمولیت کی تقریب کراچی میں ہو گی۔ وزیردفاع خواجہ آصف تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔

بحریہ کے بیڑے میں شامل ٹائپ 054 ایلفا فریگیٹس کی مجموعی تعداد 4 ہو جائیگی۔ طغرل کلاس فریگیٹس بنیادی طور پر گائیڈڈ میزائل فریگیٹس ہیں۔ چین کی ہوڈگون ژنگ ہواشپ بلڈنگ نے چاروں فریگیٹس تیار کئے ہیں۔طغرل کلاس فریگیٹس سطح آب اور زیرآب اور فضا میں جنگ کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ طغرل کلاس فریگیٹس لوریڈار آبزرویبیلیٹی کے باعث دشمن کیلئے مہلک ہیں۔ ٹائپ 054 ایلفافریگیٹس بنیادی طور کثیرالمقاصد فریگیٹس ہیں۔ٹائپ 054 ایلفافریگیٹس جدیدترین حربی سازو سامان اور سینسرز سیلیس ہیں۔ طغرل کلاس فریگیٹس پر سطح سے سطح پر مارکرنے والے سی ایم 302میزائل ہیں جب کہ سطح سے فضا میں مار کرنے والے ایل وائی 80 میزائل ہیں۔جدیداینٹی سب میرین اور کامبیٹ مینجمنٹ سسٹم کیساتھ کئی خطرات سے نمٹ سکتے ہیں۔ 134میٹر طویل، 42 ہزارٹن ڈسپلیسمنٹ کیساتھ فریگیٹس کی رفتار27 ناٹس تک ہے۔ پاکستان نے 2017 میں ٹائپ 054 ایلفا فریگیٹس کی خریداری کے لئے آرڈر دیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں