پی ٹی آئی نے انصاف کے نام پرآئین وقانون کا کھلواڑ کیا، ایک اور اہم شخصیت استحکام پاکستان پارٹی کا حصہ بن گئی

لاہور (پی این آئی) انصاف لائرزفورم پنجاب کے نائب صدرعبدالمناف خان استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہوگئے۔صدراستحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان سے پی ٹی آئی کے سابق رہنمائوں نے ملاقاتیں کیں ۔

لائرز فورم کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے انصاف کے نام پرآئین وقانون کا کھلواڑ کیا،عبدالمناف خان نے کہا کہ ملکی ترقی اور خوشحالی کیلئے استحکام پاکستان پارٹی کا بھرپور ساتھ دینگے۔عبدالعلیم خان نے لائرز فورم کے رہنمائوں کی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت پرخیرمقدم کیا۔ اس موقع پرصدراستحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ ذاتی نہیں ملکی مفاد عزیز ہے۔ ریاست بچانے کے لئے عملی میدان میں اترے ہیں۔ استحکام پاکستان پارٹی وطن عزیزکو ہرحال میں مستحکم دیکھنا چاہتی ہے۔صدراستحکام پاکستان پارٹی نے کہا کہ مسائل کا انبار لگا ہوا ہے، اہل قیادت ہی ملک کومشکلات سے نکال سکتی ہے، وکلا برادری کا سیاست اورقومی معاملات میں ہمیشہ کلیدی کرداررہاہے، گمراہ کن پراپیگنڈا قومی اداروں اورملکی مستقبل کے لئے انتہائی خطرناک ہے،عوام بالخصوص یوتھ پر فتنے اورسازش کی سیاست کھل کرآشکارہوچکی ہے،ریاست اوراداروں پردہشتگردی اورحملے کسی صورت قابل برداشت نہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close