4ماہ بعد ملک کا وزیراعظم کون ہوگا؟ پیشنگوئی کر دی گئی

کراچی (پی این آئی)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 4 ماہ بعد ملک کے وزیراعظم ہوں گے۔

دھابیجی اکنامک زون کی تقریب سے خطاب میں مراد علی شا ہ نے کہا کہ بلاول بھٹو کے وزیراعظم بننے کے بعد کراچی کو بدترین شہر قرار دینے والا اکنامسٹ اسے بہترین شہر قرار دے گا۔انہوں نے کہا کہ اکنامسٹ کے اکنامک انٹیلی جنس یونٹ نے کراچی کو ہی اپنی رپورٹ میں شامل کرنے کے قابل سمجھا، ملک کا کوئی اور شہر اس رپورٹ میں شامل نہیں۔وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ اکنامسٹ کی اسی رپورٹ میں تعلیم اور صحت کے معاملے میں کراچی نچلے درجے کے کئی شہروں سے کافی اوپر ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close