مون سون بارشوں کی تباہ کاریاں شروع، سیلابی صورتحال سے کئی مکانات منہدم ہوگئے

لنڈی کوتل (پی این آئی)لنڈی کوتل میں مون سون کی بارش کے باعث سیلابی صورتحال سے کئی مکانات اور چاردیواریاں منہدم ہوگئی،سیلاب ریلوں کے باعث مختلف واقعات میں بچے سمیت دو افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ پاک افغان شاہراہ پر ٹریلر اور گاڑی بھی سیلاب کی نذرہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق موسلا دھار بارش نے لنڈی کوتل کے رابطہ سڑکیں بھی متاثر کررکھی ہیں جس سے دور افتادہ علاقے شلمان سمیت دیگر کا رابطہ بھی منقطع ہو چکا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر لنڈی کوتل کاکہنا ہے کہ بحالی کا کام جلد شروع کیا جائے گا جبکہ بارش سے ہونے والے نقصانات کا بھی ڈیٹا اکٹھا کیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close