ایک اور اہم حکومتی شخصیت کا اچانک استعفیٰ آگیا

اسلام آباد (پی این آئی) ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد بیرسٹر جہانگیر جدون نے اپنے عہدے سے ذاتی وجوہات بتا کر استعفی دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد جہانگیر جدون عہدے سے مستعفی ہو گئے۔ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد جہانگیر جدون نے اپنا استعفیٰ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھجوا دیا۔جہانگیر جدون نے استعفے میں لکھا کہ ذاتی وجوہات کی بنا پر عہدے سے مستعفی ہو رہا ہوں۔ 18 مئی2022ءکو مسلم لیگ ن کی حکومت نے جہانگیر خان جدون ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد تعینات کیا تھا،صدر پاکستان نے وزیر اعظم کی ایڈوائس پر تعیناتی کی منظوری دی تھی، جہانگیر جدون سے قبل نیاز اللہ نیازی بطور ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد عہدے پر تعینات تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close