گندم کی فی من قیمت میں کتنا اضافہ ہوگیا؟ اوپن مارکیٹ سے بڑی خبر آگئی

لاہور(پی این آئی) اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت میں فی من 75 روپے اضافہ ہوگیا ہے۔ گندم کی قلت اور قیمت بڑھنے سے روکنے کیلئے سیکرٹری خوراک نے 200 من سے زائد گندم کی اسٹوریج پر پابندی عائد کردی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت میں فی من 75 روپے اضافہ ہوگیا۔ اوپن مارکیٹ میں 40 کلوگرام گندم 4755 روپے کی ہوگئی ہے۔اسی طرح 20 کلوآٹے کا تھیلا 2800 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔ دوسری جانب چینی کی قیمتوں میں بھی اضافے کا رجحان جاری ہے۔ ملکی تاریخ میں پہلی بار چینی کی فی کلو قیمت 150 روپے تک پہنچ گئی۔ جب کہ یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز نے مہنگی ترین چینی خریدنے کی تیاری کر لی ہے، فی کلو 122 کی بولی مسترد، 130روپے کلو پرچینی خریدنے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا ۔ذرائع یوٹیلٹی اسٹورز کے مطابق دستیابی کیلئے چینی خریدنے کیسواکوئی آپشن نہیں ،فی کلو 130روپے کے موصول بولی پر چینی خریدنے کا ارادہ ہے ۔ ذرائع یوٹیلٹی اسٹورز کے مطابق ابھی تک چینی خریدنے کا حتمی فیصلہ نہیں ہوا ،جے ڈی ڈبلیو شوگر ملزنی130 روپے فی کلو کے حساب سے بولی دی۔ ذرائع کے مطابق بولی 10ہزارمیٹرک ٹن چینی کیلئے موصول ہوئی ۔ ذرائع کے مطابق کارپوریشن نے حال ہی میں 122 روپیکلو کی موصول بولی مسترد کردی تھی ۔ذرائع یوٹیلٹی اسٹورز کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پرچینی کا اسٹاک ختم ہوچکا ، شہری سستی چینی سے محروم، اوپن مارکیٹ سے مہنگی خریدنے پر مجبور ہیں ۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت وزیراعظم پیکچ کے تحت چینی پر بھاری سبسڈی دے رہی ہے ۔

حکام کے مطابق بی آئی ایس پی مستحقین کیلئے چینی کی قیمت 70روپے کلو مقرر ہے ،دیگر شہریوں کیلئے یوٹیلیٹی اسٹورز پرچینی کی قیمت91 روپے کلو مقرر ہے ۔ گذشتہ روز کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں ہول سیل کی سطح پر چینی کی ایک بار پھر 4 روپے مہنگی ہونے کی بعد 135 روپے کلو تک پہنچ گئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close