طوفانی بگولوں نے تباہی مچادی، خطرے کے سائرن بج گئے

نیویارک (پی این آئی ) امریکا کے تیسرے بڑے شہر شکاگو میں سائرن بج گئے۔

 

 

 

طوفانی بگولوں نے تباہی مچادی ۔۔ سیکڑوں پروازیں منسوخ کرنا پڑیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ آٹھ بگولوں نے شمال مشرقی ریاست الینوائے کا رخ کیا۔ بگولوں سے چھتیں اکھڑ گئیں۔ درخت گر گئے۔ گاڑیون کو نقصان پہنچا ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق تاہم فوری طور پر کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں۔ اوہارے اور مڈوے ائیرپورٹس پر چار سو کے قریب پروازیں روک دی گئیں۔

 

 

بگولے کے پیدا ہونے کے لیے اوپر اُٹھتا ہُوا، ہوا کا جھونکا ایک لازمی جزو ہے۔ لیکن ایک اور عنصر بھی ہونا چاہیے۔ وہ یہ ہے کہ اُفقی ہوائیں زمین کے قریب اس میں گھس رہی ہوں۔ مثال کے طور پر، کانتو کے میدانی علاقوں میں، جہاں بگولے کثرت سے آتے ہیں، بحرالکاہل سے چیبا اور اِباراکی پریفیکچرز کے ساحلوں یا ٹوکیو سے مرطوب سمندری ہوائیں چلتی ہیں جو میدانی علاقوں کے مغرب کے پہاڑوں سے آنے والی نسبتاً خشک سرد ہواؤں سے ٹکراتی ہیں۔ یہ تصادم ایک بھنور پیدا کرتا ہے، جو بگولہ پیدا کرنے میں مدد کرتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close