استحکام پاکستان پارٹی کس انتخابی نشان پر الیکشن لڑے گی؟ فیصلہ کرلیا

لاہور(پی این آئی) استحکام پاکستان پارٹی نے عقاب کے نشان پر انتخابات لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

 

 

نجی ٹی وی چینل کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی نے الیکشن میں انتخابی نشان کے حوالے سے اہم فیصلہ کرلیا ہے، استحکام پاکستان پارٹی آئندہ انتخابات میں عقاب کے نشان پر میدان میں اترے گی، جبکہ پارٹی کی رجسٹریشن کیلئے رواں ہفتے ہی الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close