وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیراعلیٰ ہائوس چھوڑنے کی تیاری کرلی، وجہ کیا بنی؟

کراچی(پی این آئی) مراد علی شاہ نے وزیراعلیٰ ہاؤس چھوڑنے کی تیاری کرلی ۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی اشیا ان کی ذاتی رہائشگاہ پر پہنچا دی گئیں،وزیراعلیٰ کا گھر سے لایا گیا بستر اور دیگر سامان بھی ذاتی رہائشگاہ منتقل کر دیاگیا۔

 

 

 

ذرائع کاکہناہے کہ وزیراعلیٰ سندھ کی فیملی بیرون ملک مقیم ہے ۔یاد رہے کہ اگست میں سندھ حکومت کی پانچ سالہ مدت مکمل ہو رہی ہے ، نگران سیٹ اپ کے حوالے سے چہ مگوئیاں ہیں کہ اس ماہ کے آخر یا اگست کے شروع میں آ جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close