وزیراعظم شہباز شریف کابینہ کے دو اہم اراکین کا عہدے چھوڑنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پی این آئی ) وزیراعظم شہبازشریف کی کابینہ کے دو اہم اراکین کا اپنے عہدے چھوڑنے کا فیصلہ۔

 

 

 

تفصیلات کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چوہدری اور نعمان لنگڑیال نے اپنے استعفیٰ استحکام پارٹی کی قیادت کے حوالے کر دیئے ہیں، وہ جلد ہی وزیراعظم کے معاونین کا عہدہ چھوڑ دیں گے ۔

 

استحکام پاکستان پارٹی کے قیام کے بعد پارٹی صدر عبدالعلیم خان نے پارٹی رہنمائوں کو ہدایت کی تھی کہ وہ حکومتی عہدوں سے الگ ہوجائیں۔ اور اب پاکستان استحکام پارٹی کے دونوں رہنمائوں نے پارٹی ڈسپلن کو فالو کرتے ہوئےحکومتی عہدوں سے الگ ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close