نواز شریف کی واپسی، سینئر ن لیگی لیڈر نے اندر کی بات بتا دی

راولپنڈی (آئی این پی)وفاقی وزیر پارلیمانی امور مرتضی جاوید عباسی نے کہا کہ آئینی مدت مکمل ہونے سے قبل تمام اتحادیوں کی مشاورت سے اسمبلی کی تحلیل کا فیصلہ ہو جائے گا,نواز شریف جلد واپس آکر پارٹی کمپین کی قیادت کریں گے۔اسرائیل کے بارے میں حکومتی موقف میں کوئی تبدیلی اور یو ٹرن نہیں،چیئرمین پی ٹی ائی اپنی سیاسیت اور پالیسی کے خود زمہ دار ہیں۔یہ بات وفاقی وزیر پارلیمانی امور مرتضی جاوید عباسی نے کمشنر افس راولپنڈی مین میڈیا ٹاک کے دوران کہی۔

ان کا کہنا تھا کہ اتحادیوں کی مشاورت سے اسمبلی کی تحلیل کا فیصلہ کیا جائے گا۔ن لیگ کا موقف ہے کہ آئینی مدت مکمل ہوتے ہی اسمبلی تحلیل کر دی جائے اور وقت پر الیکشن ہوں۔ہر سیاسی جماعت پارٹی پالیسی کے مطابق اپنی رائے رکھتی ہے،آئینی مدت مکمل ہونے سے قبل تمام اتحادیوں کی مشاورت سے اسمبلی کی تحلیل کا فیصلہ ہو جائے گا۔نواز شریف کی واپسی کے حوالے سے قبل جماعت میں مشاورت جاری ہے, نواز شریف جلد واپس آکر پارٹی کمپین کی قیادت کریں گے۔اسرائیل کے بارے میں حکومتی موقف میں کوئی تبدیلی اور یو ٹرن نہیں،چیئرمین پی ٹی ائی اپنی سیاسیت اور پالیسی کے خود زمہ دار ہیں۔جمہوری نظام کو کمزور کرنے سمیت پاگل سیاسی لیڈر ایسی باتیں کر سکتا ہے۔ہو سکتا ہے چیئرمین پی ٹی ائی کل بھارت کو اپنا محسن قرار دے دیں ان کے بارے میں اتنا غور نہیں کرنا چاہیئے۔…

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں