تازہ ترین

ماں باپ اور 7 بچوں کی ایک ہی تاریخ پیدائش، 9 افراد کا سندھی خاندان کس تاریخ کو سالگرہ مناتا ہے؟

لاڑکانہ (آئی این پی) لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے منگی خاندان نے انوکھا ریکارڈ قائم کیا ہے، 9 افراد پر مشتمل خاندان کے سرپرست امیر علی ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ سب ایک ہی دن یکم اگست کو سالگرہ مناتے ہیں، یہ ایک ہی دن پیدا ہونے والے خاندان کے سب سے زیادہ افراد کا عالمی ریکارڈ ہے۔یکم اگست امیر اور خدیجہ کے لیے اسی لیے بھی خاص ہے کیونکہ یہ ان کی شادی کی تاریخ بھی ہے۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ امریکی سے تعلق رکھنے واکی کمنز فیملی کے پانچ بچوں کے پاس تھا، جو تمام 20 فروری 1952 اور 1966 کے درمیان پیدا ہوئے تھے۔ یکم اگست 1992 کو ان کے پہلے بچے سندھو کی پیدائش کے بعد عامر “حیران اور خوش” تھے، جس کی تاریخ پیدائش ان کی اور ان کی اہلیہ کی طرح تھی۔خاندان کے نو افراد علیحدہ علیحدہ کیک کاٹنے کے بجائے سالگرہ کا ایک ہی کیک کاٹتے ہیں۔ منگی خاندان کی تین ہفتوں میں آنے والی سالگرہ ایک خاص بات یہ ہے کہ امیر کی اہلیہ خدیجہ 50 سال کی ہورہی ہیں، تیسرا سب سے چھوٹا بیٹا امبر 21 سال کا ہو رہا ہے۔ انہیں بہت زیادہ موم بتیوں کی ضرورت ہو گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں