ناروے میں روم میٹ نے پاکستانی طالب علم کی جان لے لی، روم میٹ کا تعلق کس ملک سے ہے؟

اوسلو(آئی این پی) ناروے میں سری لنکن روم میٹ نے چھری کے وار کرکے پاکستانی طالب علم کوقتل کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 27سالہ پاکستانی طالب علم ناروے کی ایک یونیورسٹی میں الیکٹریکل انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کر رہا تھا۔ مقتول کی چیخ و پکار سن کر ہمسایوں نے پولیس کو کال کی اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کر لیا۔

تاحال سری لنکن شہری کی طرف سے پاکستانی روم میٹ پر کیے گئے اس حملے کا سبب سامنے نہیں آ سکا۔ مقتول 2021ء میں ناروے گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق اس کی میت واپس پاکستان بھجوانے کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close